راجوری میں چوتھا کورونا متاثرہ شخص صحتیاب - راجوری کے منجاکوٹ تحصیل
جموں کشمیر کا سرحدی ضلع راجوری میں چوتھا مثبت کیس صحت یاب ہو کر اپنے گھر لوٹ گیا ۔
راجوری میں چوتھا مثبت کیس صحت یاب
کورنا وائرس کی وبا پھوٹ پڑنے کے بعد 25/26اور27مارچ کوراجوری کے منجاکوٹ تحصیل سے مثبت کیس سامنے آنے کے بعد ضلع میں کورنا وائرس کا خوف اس قدر بڑ گیا کے انتظامیہ کو ضلع بھر میں سخت بندشیں عائد کرنے کےساتھ منجاکوٹ کے پانچ گاوں کوبریڈ زون قراد دینا پڑا اور مذکورہ گاوں میں ٹسیٹ کئے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔
راجوری میں حالات بہتری کی طرف لوٹنے لگے لوگوں نے رحت کی سانس لی۔
وادی کشمیر سے چوری چھپے لوگ اپنے گھروں کو لوٹنے لگے ان میں سے ایک شخص کو پولیس نے حراست میں لیکر قرنطینہ مرکز تھنہ منڈی میں بھیج کر اس کا ٹسٹ کیا اور 18اپریل کو اس کی روپوٹ مثبت آئی۔
اس خبر کو سنے کے بعد ایک پھر راجوری میں دہشت کا موحول پیدا ہوگیا وہیں آج اس چوتھے مثبت کی رپورٹ منفی آئی۔