ETV Bharat / state

رامبن میں سڑک حادثہ، چار افراد شدید زخمی - four injured one critical road accident in ramban

حادثے کی اطلاع ملتے ہی بچاؤ مہم شروع کر کے مقامی لوگوں اور پولیس نے زخمیوں کو پرائمری ہیلتھ سنٹر گول منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید بہتر علاج کے لئے ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

سڑک حادثے کے دوران 4 افراد شدید زخمی
سڑک حادثے کے دوران 4 افراد شدید زخمی
author img

By

Published : Sep 11, 2020, 6:47 AM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کے سب ڈویژن گول میں گذشتہ دیر شام سڑک حادثے میں چار افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

سڑک حادثے کے دوران 4 افراد شدید زخمی

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع رامبن کے سب ڈویژن گول میں دو موٹرسائیکلوں کے درمیان زور دار ٹکر ہونے کی وجہ سے چار افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں ان میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی بچاؤ مہم شروع کر کے مقامی لوگوں اور پولیس نے زخمیوں کو پرائمری ہیلتھ سنٹر گول منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید بہتر علاج کے لئے ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ گول نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.