اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز غیر ملکی سفیروں کی جانب سے شہرہ آفاق ڈل جھیل کی سیر کرتے وقت چار نواجوانوں ہاتھوں میں پلے کارڈز آٹھائے ہوئے تھے جن پر ' وی کشمیر یوتھ پاور ٹیم' لکھا ہوا تھا۔ بعد میں پولیس نے انہیں حراست میں لیے لیا۔
حراست میں لینے سے قبل انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ' غیر ملکی سفیروں کا دورہ بے معنی ہے اور کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کوششیں کرنی ہونگی۔'
واضح رہے کہ پچیس اراکین پر مشتمل غیر ملکی سفیروں کا وفد اس وقت جموں و کشمیر کے دورہ پر ہے۔ یہ وفد جموں پہنچ گیا ہے جہاں وہ جموں و کشمیر کے چیف جسٹس، لیفٹیننٹ گورنر، ضلعی انتظامیہ کے عہدیداروں اور جموں خطے کے سول سوسائٹی کے اراکین سے ملاقات کرے گا۔
اس وفد میں فرانس، جرمنی، کینیڈا، افغانستان کے سفارتکاروں کے علاوہ یورپی یونین کے اراکین پارلیمان شامل ہیں۔