سرینگر جموں قومی شاہراہ پر گوری پورہ اونتی پورہ کے نزدیک فوج کی دو گاڑیاں حادثے کا شکار ہو ہوگئیں جس کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب فوج کے پچاس آر آر کی دو گاڑیاں پلٹ گئی جس کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو فوری طور سرینگر کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں انکی حالات خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
فوری طور پر زخمی اہلکاروں کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں منگل کی صبح سینٹر ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کی ایک گاڑی اور تیل کے ایک ٹینکر کے درمیان ٹکر ہونے سے سی آر پی ایف کے تین اہلکار اور ٹینکر کا ڈرائیور زخمی ہوگئے۔