اطلاعات کے مطابق اوڑی علاقے میں محکمہ جنگلات کے رینج افسر بونيار اور اسٹنٹ ڈائریکٹر بارہمولہ نے گزشتہ شام کمپارٹمنٹ 54 بونيار سے 378 فٹ دیودار کی لکڑی ضبط کی ہے۔
محکمہ جنگلات کے ایک افسر کے مطابق کارروائی کے دوران دو جنگل سمگلروں کو بھی حراست میں لیا گیا جن سے دو کلہاڑیاں ضبط کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پولیس اسٹیشن بونيار میں ان جنگل سمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
اس معاملے میں ڈی اف اُو بارامولہ پرویز احمد وانی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا ' ان جنگل سمگلروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔'