کولگام کے لون پورہ بوگام میں شبانہ جنگجو مخالف آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گاؤں کا محاصرہ جاری ہے۔
دفاعی ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہں لائی گئی۔
نمائندے کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بوگام - کولگام میں بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا اور سارے گاؤں کو سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھادیے مقامی ذرائع کے مطابق گھر گھر تلاشی لی جارہی ہیں۔