جموں و کشمیر میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کے ایڈیشنل سکریٹری سبھاش سی چھبر نے حکومت کے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا کہ ' اضافی اقدار اور اس میں درج کردہ اصولوں کے بارے میں لوگوں کو حساس بنانے کے لیے آئین کو تیار کرنے والوں کی شراکت کو تسلیم کرنے اور 26 نومبر کو یوم آئین کے طور پر منایا جارہا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ ' اس سال آئین کو اپنانے کی 70 ویں سالگرہ منائی جائے گی ۔سرکاری دفاتر سمیت تمام ادارے صبح 11 بجے آئین کے تعلق سے پیش کی گئی دستاویزات پڑھیں گے اس کے بعد بنیادی فرائض کی پاسداری کا وعدہ کیا جائے گا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈویژنل کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز ، محکموں کے سربراہان اور پولیس کے تمام سربراہان کو یقینی بنانا چاہئے کہ تمام افسران مذکورہ آئین کو پڑھیں۔
ملک بھر میں بنیادی فرائض کے بارے میں مہم آج سےشروع ہوگی جو آئندہ برس 14 اپریل کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یوم پیدائش پر اختتام پذیر ہوگی۔
خیال رہے کہ 26 نومبر کو ایک منفرد تاریخی حیثیت حاصل ہے کیونکہ 1949 میں اسی دن آئین کو اپنایا گیا تھا اور اس کے بعد 26 جنوری 1950 کو جمہوریہ کے طور پر ملک کے آغاز کے موقع پر یہ عمل درآمد ہوا تھا۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کو منسوخ اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ دفعہ 370 کے خاتمے کی وجہ سے جموں و کشمیر کی آئین اور اسمبلی سمیت کئی تبدیلیاں آگئی۔