ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ترال کے سیموہ میں محکمہ خوراک کی جانب سے بیداری مہم پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلوامہ مشتاق احمد نے مقامی باشندوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقعے پر عوام کی ایک اچھی خاصی تعداد بھی موجود تھی جنھوں نے متعلقہ حکام سے استفسارات کیے۔ اس موقع پر عوام نے اس قسم کے کیمپ منعقد کرانے پر محکمہء ھذا، کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے کیمپس لگا کر عوام کو بہت جانکاری ملتی ہے اور اس قسم کے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کیے کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: job fair in Pulwama پلوامہ میں روزگار میلے کا انعقاد
محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلوامہ مشتاق احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کے اندر بیداری اور معلومات پیدا کرنے کی غرض سے اس طرح کے پروگراموں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ تاکہ ان کی جانکاری میں اضافہ کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ کی جانب سے راشن کارڈز کی فراہمی میں منصفانہ طرز عمل اختیار کیا جا رہا ہے تاکہ مستحق افراد کو اپنا حق ملے۔لوگوں کو تمام معاملے کی معلومات ہونی چاہئے۔اس سے انہیں مستقبل میں فائدہ ہوگا۔