اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ میں محکمہ فوڈ اینڈ سپلائز عملہ نے علاقہ میں بغیر پیکنگ کے کھانے کی اشیا فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی اور جرمانہ وصول کیا۔ اطلاعات کے مطابق ویری ناگ میں گذشتہ روز محکمہ فوڈ اینڈ سپلائز عملہ کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ علاقے میں کچھ غیر مقامی افراد بغیر پیکنگ کے کھانے پینے کی اشیا فروخت کر رہے ہیں جس علاقے میں وبا پھیلنے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں:
شکایت کے بعد محکمہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقہ میں دکانوں کا معائنہ کیا اور بغیر پیکنگ کے کھانے کی اشیا فروخت کرنے والے کئی دکانداروں سے جرمانہ وصول کیا۔ Market Inspection in Anantnag