ETV Bharat / state

جموں میں گہری دھند، اگلے ہفتے تک موسم خشک رہنے کا امکان - جموں میں صبح سویرے گھنے دھند

جموں و کشمیر اور لداخ میں درجہ حرارت میں بہتری آنے کے بعد جمعہ کے روز جموں میں صبح سویرے گھنے دھند کی وجہ سے تمام تر سرگرمیاں متاثر ہوگئی ہیں۔

جموں شہر میں گہری دھند، اگلے ہفتے تک موسم خشک رہنے کا امکان

author img

By

Published : Feb 12, 2021, 11:41 AM IST

جموں میں گہری دھند ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 10 دنوں کے دوران خشک موسم کی پیشن گوئی کی ہے اور درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔'

جموں شہر میں گہری دھند، اگلے ہفتے تک موسم خشک رہنے کا امکان
جموں شہر میں گہری دھند، اگلے ہفتے تک موسم خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ' جموں و کشمیر اور لداخ میں اگلے دس دن کے دوران خشک موسم کی توقع ہے۔ درجہ حرارت میں کمی آنے کے امکانات کم ہے جبکہ درجہ حرارت میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔'

جموں میں آج دھند کی وجہ سے حد بصارت انتہائی کم درج کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مال اور مسافر بردار گاڑیوں کی آمد و رفت میں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سرینگر میں جمعہ کی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بتادیں کہ قبل ازیں سرینگر میں رواں سیزن کے دوران 14 جنوری کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔

وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاح مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وہیں جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ، کٹرا میں 10.5 ، بٹوت میں 6.6 ، بنیہال 3.2 اور بھدرواہ 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لداخ کے لیہہ قصبے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.5 ، کرگل منفی 13 اور ڈریس منفی 20.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.