جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں دوران شب بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے رابطہ سڑک کو شدید نقصان پہنچا جبکہ پرانی قومی شاہراہ پر بھی پانی جمع ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جوبیارہ اونتی پورہ کے نزدیکی پہاڑی میں بادل پھٹنے سے ملبہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اونتی پورہ کو جانے والی سڑک پر جمع ہو گیا جس کی وجہ سے ڈی پی ایل کو جانے والی رابطہ سڑک پر گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔
اس دوران پرانی قومی شاہراہ پر بھی مسافروں اور ڈرائیوروں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ آر اینڈ بی محکمہ صبح سے سائٹ پر سے غائب ہے اور اب پولیس نے از خود اس سڑک پر کام شروع کیا ہے۔