اطلاعات کے مطابق سرینگر ایئرپورٹ سے جانے والی پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ 'پروازوں کے منسوخ ہونے کے بارے میں انہیں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی بلکہ ایئرپورٹ پہنچنے پر انہیں پروازوں کے منسوخ ہونے کا پتہ چلا۔'
وادی کشمیر کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ اب میدانی علاقوں میں بھی دیر رات سے بھاری برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ برفباری کی وجہ سے وادی میں معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے اور کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی میں بھی خلل پڑا ہے۔