ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں آبی ذخائر کی پہلی گنتی کا آغاز - جموں وکشمیر کے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ

فائنانشل کمشنر ریونیو ڈاکٹر پون کوتوال نے منگل کے روز جموں و کشمیر کے آبی ذخائر کی پہلی گنتی (سینسیس) کا آغاز کیا ہے۔

جموں و کشمیر میں آبی ذخائر کی پہلی مردم شماری کا آغاز

author img

By

Published : Aug 12, 2020, 7:37 AM IST

جموں و کشمیر کے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے بتایا کہ 'یہ لانچ ایک تقریب کے دوران ہوا جس میں ضلع سرینگر اور بڈگام کے ڈائریکٹر پلاننگ اور تحصیلداروں نے شرکت کی۔'

آبی ذخائر کے سینسیس کے دوران جموں و کشمیر کے دیہی اور شہری علاقوں میں ان کے استعمال، ان کی تعداد، سائز، حالت، استعمال کی قسم، ذخیرہ کرنے کی گنجائش جیسے واٹر ذخائر کے اہم پیرامیٹرز کے بارے میں معلومات حاصل کی جائے گی تاکہ ایک صحیح ڈاٹا بیس کے ذریعے مؤثر منصوبہ بندی اور پالیسی سازی کے لیے آبی وسائل پر کام کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

شوپیان انکاؤنٹر: 'ملک کی خدمت کر کے آج ہم ہی مجبور و لاچار ہیں'

آبی ذخائر کے سینسیس (گنتی) کو کنٹرول اور اس کی نگرانی وزارت آبی وسائل، ریور ڈیولپمنٹ اور گنگا ریجنویشن اور مرکزی علاقہ سطح پر فائنانشل کمشنر کے دفتر کے ذریعہ کی جائے گی۔

فائنانشل کمشنر نے سینسیس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ زراعت پروڈکشن ڈپارٹمنٹ، ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ، پی ایچ ای، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کو اس کا بے حد فائدہ ہوگا اور اس سے مستقبل کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا ہوگا۔

دریں اثناء آبی وسائل کا آن لائن ڈاٹا حاصل کرنے کے لیے درکار موبائل فون بھی تحصیلداروں میں تقسیم کر دیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.