سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے جمعرات کو دوپہر کے وقت ایچ ایم ٹی علاقے میں خوشی پورہ کے نزدیک سکیورٹی فورسز کی ایک ٹیم کو نشانہ بنا کر اندھا دھند فائرنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے حملے میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حملے کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن چلایا گیا نیز سرینگر – بارہمولہ ہائی وے پر قائم سبھی سکیورٹی ناکوں کو الرٹ کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عسکریت پسندوں کے اس حملے کے سلسلے میں متعلقہ پولیس تھانے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔