اس وقت دوکان کے اندر منظور احمد وازہ ولد محمد رجب وازہ ساکنہ شنگر گنڈ بہری پورہ موجود تھے جن کی دم گھٹ جانے کی وجہ موت ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق منظور احمد وازہ نامی شخص جو کہ دوکان کے مالک بھی تھے اپنی دکان کے اندر بیٹھے ہوئے تھے۔ دکان کے اندر اچانک لگ گئی اور انہیں وہاں سے نکلنے کا راستہ نہیں مل پایا۔ اردگرد کے لوگوں نے جب دکان کے اندر آگ دیکھی تو لوگ دوکان کی طرف بڑھے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ نے پوری دوکان کو اپنی زدمیں لے لیا۔
تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
اس ضمن میں پولیس اسٹیشن سوپور پر مامور اہلکاروں نے جائے واردات کا جائزہ لیا اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔