جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں دیر شب محکمہ بجلی کے ورکشاپ میں بھیانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے ورکشاپ میں موجود تاریں خاکستر ہوگئی۔
آگ لگنے کے بعد ملازمین اور فائر اینڈ ایمرجنسی کے ملازمین کی بر وقت کاروائی سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔
اطلاع کے مطابق ترال کے دیور شاہراہ پر موجود محکمہ بجلی کے مقامی آفس کے احاطے میں موجود ورکشاپ میں آگ تقریباً ساڈھے گیارہ بجے رات لگی۔
اس دوران بجلی محکمے کے ملازمین نے جرأت کرکے آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں کیں اور بعد ازاں فائر اینڈ ایمرجنسی محکمے کو مطلع کیا، جس کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
ایک عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے تاہم وہاں موجود مرمت کے لیے لائے گئے ٹرانسفارمر محفوظ ہیں۔