وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں شام دیر گئے پٹھکانہامہ ماگام میں ایک لوڈ کریئر گھاس سے بھرا ہوا تھا جس کی وجہ سے یہ گاڑی ترسیلی لائن سے چھو گئ اور ترسیلی لائنیں آپس میں ٹکرائی جس سے گاڑی میں موجود سوکھی گھاس میں آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری گاڑی کو اپنے لپیٹ میں لیا۔ ڈرائیور گاڑی سے کود کر بچھ نکلا۔
موقع پر ایک جے سی بی (بلڈوزر) نمودار ہوا اور اس بلڈوزر ڈرائیور نے عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلتے ہوئے لوڈ کریئر کو پلٹ دیا جس سے اس میں موجود گھاس نیچے گر گئی اور پھر ساری گھاس نکالی اور بعد میں لوڈ کریئر کو دوبارہ سیدھا کیا اور آگ سے دور کیا. جے سی بی ڈرائیو نے آگ بجانے کے لیے مٹی کا بھی استعمال کیا۔
اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے جے سی بی ڈرائیو کی تالیاں بجا کر شاباشی دی اور اس کی بر وقت کارروائی کی ستائش کی۔