ETV Bharat / state

سرینگر میں آگ لگنے کی وجہ سے مکان خاکستر - kashmir update

کشمیر کے سرینگر میں اتوار کی صبح ایک رہائشی مکان میں آگ لگ گئی جس کے سبب مکان آگ کی نذر ہوگیا تاہم اس واقعے میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

سرینگر میں آگ لگنے کی وجہ سے مکان خاکستر

author img

By

Published : Jan 17, 2021, 12:55 PM IST

فائر اینڈ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کے روز سرینگر میں نواکدال کے علاقے ملباب صاحب میں رہائشی مکان میں آگ لگ گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کو علاقے میں پہنچا دیا گیا تاکہ وہ آگ پر قابو پایا جاسکے۔

عہدیدار نے بتایا کہ ابھی تک آگ کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم کسی کے جانی نقصان یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔خیال رہے گزشتہ روز بھی سرینگر کے نابدی پورہ جڈی بل میں بھی ایک ایسے ہی حادثے کے دوران ایک رہائشی مکان آگ لگنے سے خاکستر ہوگیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.