ETV Bharat / state

فلم ساز کبیر کوشک نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جامع فلمی پالیسی اور طریق کار کو آسان بنانے کے ساتھ، حکومت، جموں و کشمیر اور فلمی صنعت کے مابین رابطے کو مستحکم کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے، اور جے اینڈ کے کو دنیا بھر میں فلم کی شوٹنگ کی سب سے پسندیدہ منزل بنائے گی۔

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 10:15 AM IST

معروف فلم ساز کبیر کوشک نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔

کبیر کوشک نے لیفٹیننٹ گورنر سے جموں و کشمیر میں فلم سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو اپنی آنے والی فلم کے بارے میں بھی آگاہ کیا اس فلم کی شوٹنگ کشمیر میں کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر فلموں کی شوٹنگ کا بہترین مقام ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جامع فلمی پالیسی اور طریق کار کو آسان بنانے کے ساتھ، حکومت، جموں و کشمیر اور فلمی صنعت کے مابین رابطے کو مستحکم کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے، اور جے اینڈ کے کو دنیا بھر میں فلم کی شوٹنگ کی سب سے پسندیدہ منزل بنائے گی۔

فلم میکر کے ساتھ سینئر جرنلسٹ آدتیہ راج کول بھی تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.