پولیس اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور دیگر علاقوں میں اعلانات کے ذریعے لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور غیر ضروری بھیڑ بھاڑ کرنے سے بھی احتیاط کریں ۔
لاک ڈاؤن کے دوران جو بھی افراد سڑکوں پر نکل آتے ہیں اور سرکاری حکم نامے کی خلاف ورزی کرتے ہیں ان کے ساتھ پولیس سختی سے پیش آتی ہے۔
ایسا ہی ایک ویڈیو شمالی کشمیر کے بارہمولہ قصبے میں پیش آیا جہاں کئی پولیس اہلکار ایک شخص کو لاٹھی سے پیٹ رہے ہیں۔
پولیس کے ایک بیان کے مطابق یہ ویڈیو بارہمولہ سرینگر قومی شاہراہ پر لیا گیا ہے۔
پولیس نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' ایک گھر کے تین افراد دلینہ سے سنگرامہ کی طرف گاڑی میں جارہے تھے۔ سنگرامہ میں پولیس ناکے کے پاس جب ان کی گاڑی کو روکا گیا اور پوچھا گیا کہ آپ لوگ کرفیو پاس کے بغیر گھر سے کیوں نکلے تو انہوں نے پولیس اہلکار کے ساتھ بدسلوکی کی اور بعد میں پولیس اہلکاروں نے بھی ان پر لاٹھی چارج کیا۔'
پولیس نے دونوں باپ بیٹے کو حراست میں لیا ہے اور دونوں کے خلاف ایف آئی آربھی درج کیا ہے۔
وہیں دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں ایک پولیس اہلکار لوگوں سے غیر ذمہ داران طریقہ سے گھروں کے اندر رہنے کی اپیل کر رہا ہے ، پولیس نے جب اس ویڈیو کی تحقیقات کی تو یے ویڈیو سوپور سے تعلق رکھنے والے ایک پولیس اہلکار کا تھا۔
سوپور پولیس کے ایس ایس پی جاوید اقبال نے ویڈیو کو صیحیح بتاکر پولیس اہلکار کے خلاف کاروائی کرنے کی یقین دہانی کی ۔