جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈی دھڑہ گاؤں ڈنہ دھکڑاں پنچائیت میں چند روز قبل ریاض احمد نامی ایک درندہ صف شخص نے اپنی بیٹی کو بے دردی سے قتل کرکے دفن کردیا۔
لیکن حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ جہاں قتل ہوا ہے وہاں اور پانچ کنبے رہتے تھے لیکن اس بچی کے قتل کے بعد وہاں وہ نقل مکانی کرچکے ہیں ۔
مقامی وارڈ پنچ محمد شبیر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ' دو دن قبل یہاں قتل ہوا ہے، باپ نے اپنی بیٹی کو قتل کیا اور اس نے جرم بھی قبول کیا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ یہ ملزم کا اکیلے کا کام نہیں کہ اس بچی کو قتل کیا پھر اس کو دفن کیا اور اس کے کپڑے بھی دفن کردیئے۔ اس قتل میں مزید افراد کے ملوث ہونے سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔
دوسرے مقامی باشندے جمیل احمد نے بتایا کہ' ایسا بے دردی سے قتل جس نے انسانیت کا سر شرم سے نیچے کردیا اور ہر طرف رونگٹے کھڑے کردئے ہیں، سخت قبل تشویش اور قابل مذمت ہے۔ '
انہوں نے کہا کہ تمام علاقے کے لوگ اس ملزم ریاض احمد نامی شخص سے سخت ڈرتے ہیں ۔کوئی بھی شخص اپنی زبان کھولنے کو تیار نہیں ہے۔ کیوں کہ اس سے قبل بھی اس کے کچھ خطرناک واقعات بھی لوگوں کی زبانی سننے گئے ہیں ۔ اس کے خلاف خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لاکر ایسے درندہ صف انسان کو جلد سے جلد پھانسی کی سزا دی جائے ۔اس سے کم سزاعوام کو قبول نہیں ہے۔