ETV Bharat / state

فاروق لون، زبیر رضا جے کے پی ایس سی کے نئے اراکین - فاروق لون اور زبیر احمد رضا

حکام نے بتایا کہ فاروق لون اور زبیر احمد رضا کو جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن (جے کے پی ایس سی) کا نیا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

فاروق لون، زبیر رضا جے کے پی ایس سی کے اراکین مقرر

author img

By

Published : Jul 7, 2020, 11:11 AM IST

جون میں کمشنر سکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے فاروق احمد لون اور ضلع جج ڈوڈہ زبیر احمد رضا کو جے کے پبلک سروس کمیشن (جے کے پی ایس سی) کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے بتایا کہ ' فاروق لون اور زبیر احمد رضا کو جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔'

دریں اثنا وینا پنڈتا کو مزید دو برسوں کے لیے جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بی آر شرما نے بطورِ چیئرمین جے کے پی ایس سی کا حلف لیا

وینا پنڈتا 30 اپریل کو اپنی خدمات سے سبکدوش ہوگئیں۔ تاہم جے کے بوس چیئرپرسن کی حیثیت سے ان کی مدت کووڈ-19 کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کو مدنظر رکھتے ہوئے 30 جون تک بڑھا دی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے نئے منتخب شدہ جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین بی آر شرما کو عہدے کا حلف دِلایا تھا۔

بی آر شرما جو کہ ایک ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر ہیں، نے چیئرمین اسٹاف سلیکشن کمیشن کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.