اس سلسلے میں نیشنل کانفرنس کے رہنماں سلمان ساگر کا کہنا ہے کہ 'ہم فاروق عبداللہ کی رہائی کا تہہ دل سے استقبال کر رہے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'یہ فیصلہ بہت پہلے ہونا چاہیے تھا۔'
انہوں نے کہا کہ 'فاروق عبداللہ کو نظر بند رکھنا جمہوریت کے خلاف ہے کیونکہ یہ ایک قد آور رہنما ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'سرکار نے اس فیصلے کو کرنے میں کافی وقت لگایا لیکن دیر سے ہی صحیح حکومت کو یہ بات سمجھ آئی کہ یہ ایک ضروری قدم ہے۔'
سلمان ساگر نے کہا کہ 'فاروق صاحب ہی ایک ایسے رہنما ہیں جو جموں و کشمیر کو موجودہ بحران سے نکال سکتے ہیں۔ وہ بخوبی واقف ہیں کہ اس طرح کی صورتحال سے کیسے نکلنا ہے۔'