ڈاکٹر فاروق نے اُن کی فوری صحت یابی کے لیے دعا کی اور ڈاکٹر حضرات سے علاج و معالجہ کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔
انہوں نے ڈاکٹر صاحبان پر زور دیا کہ محمد اسمٰعیل وانی کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ فراہم کیا جانا چاہئے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کے زخمی لیڈر کی عیادت کرتے ہوئے اس حملے کی شدید الفاظ مذمت کہا کہ مہذب اقوام میں ایسے واقعات کی کوئی جگہ نہیں۔ اُن کے ہمراہ جنوبی زون صدر ڈاکٹر بشیر احمد ویری اور نائب صدر صوبہ مشتاق احمد گورو بھی تھے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آثار شریف درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور وہیں نماز جمعہ بھی ادا کی۔
ڈاکٹر فاروق نے اس موقعہ پر جموں وکشمیر میں مکمل امن و امان، عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا، ریاست کے لوگوں کی خوشحالی و ترقی کے علاوہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی ، دونوں پڑوسی ممالک کے لوگوں کی خوشحالی و فارغ البالی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دعا کی۔