ETV Bharat / state

'فاروق عبداللہ دن میں خواب دیکھ رہے ہیں' - kashmir update

جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلی اور رکن پارلیمان فاروق عبداللہ کے حالیہ بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر کہنا ہے کہ "فاروق عبداللہ دن میں خواب دیکھ رہے ہیں۔"

'فاروق عبداللہ دن میں خواب دیکھ رہے ہیں'

author img

By

Published : Aug 25, 2020, 1:21 PM IST

گزشتہ روزفاروق عبداللہ نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ " دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد مسئلہ کشمیر جتنا بین الاقوامی سطح پر نمایاں ہوا ہے ویسا ماضی میں کبھی نہیں ہوا۔"

حکومت کا کہنا تھا کہ "عبداللہ محض قیاس آرائی کر رہے ہیں اور پریوں کی کہانیاں سنا رہے ہیں۔ ایک تجربہ کار سیاستدان ہونے کے باوجود بھی وہ ایسی باتیں کر رہے ہیں۔ یہ باتیں عوام کو ہضم نہیں ہو گی اور عبداللہ کو چاہیے کی وہ زمینی صورتحال کو تسلیم کریں کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ " گزشتہ برس پانچ اگست کو لیے گئے فیصلے کے بعد جموں و کشمیر ترقی، امن کے راستے پر چل چکا ہے۔ اس سے قبل فاروق عبداللہ کی پارٹی نے صرف عوام کو لوٹا ہے اور اقتدار میں آنے کے لیے جھوٹے وعدے کرتے رہے ہیں۔"

ٹھاکر نے دعوی کیا کہ " بین الاقوامی سطح پر مرکزی سرکار کی جانب سے عدلیہ کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔ نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور دیگر مقامی پارٹیوں نے اب گوپکار اعلانیہ کے تحت دوبارہ سے سیاست کرنا شروع کر دیا ہے۔

ایک بار وہ پھر سے اقتدار میں آنے کے لیے لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھیلنے کی کوشش میں ہیں۔ تاہم ایسا ممکن نہیں ہوگا۔ جموں و کشمیر کی عوام اب اتنی ذہین ہو چکی ہے کہ وہ دوبارہ سے ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.