ETV Bharat / state

Farooq Abdullah to Omar Abdullah عمر عبداللہ کو الیکشن لڑنا ہوگا، باپ فاروق عبداللہ کی ہدایت

فاروق عبداللہ نے بیٹے عمر عبداللہ سے کہا ہے کہ وہ اسمبلی الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہوجائیں۔ Farooq Abdullah instructed to Omar Abdullah

Farooq Abdullah to Omar Abdullah
Farooq Abdullah to Omar Abdullah
author img

By

Published : Dec 5, 2022, 2:25 PM IST

Updated : Dec 5, 2022, 2:56 PM IST

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بیٹے عمر عبداللہ سے اسمبلی الیکشن لڑنے کے لیے تیار رہنے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ کو اسمبلی الیکشن لڑنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ farooq abdullah asks son omar to be ready to contest assembly elections

عمر عبداللہ ماجی مین کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ اس اسمبلی کیلئے بطور امیدوار الیکشن نہیں لڑیں گے جس کے اختیارات محدود کرکے مینونسپلٹی کے برابر کردگئے گئے ہیں۔ عمر عبداللہ کا استدلال ہے کہ جب تک جموں و کشمیر مین ریاست کی بحالی نہیں ہوتی تب تک اسمبلی مضبوط اور طاقتور نہیں ہوگی۔

عمر عبداللہ نے ابھی اپنے والد کی صلاح پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

فاروق عبداللہ نے یہ صلاح پارٹی کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر اپنے بیٹے کو دی۔ فاروق عبداللہ سابق ریاست کے چار بار وزیر اعلیٰ رہے ہیں جبکہ انکے فرزند کو یہ منصب ایک بار سنبھالنے کا موقع ملا ہے۔ شیخ کاندان کے پاس ریاست کی کمان کئی بار اائی ہے۔ تقسیم ہند کے بعد جموں و کشمیر مین ڈوگرہ شاہی کے خاتمے کے بعد شیخ محمد عبداللہ ریاست کے پہلے وزیر اعظم بنے تھے۔ بعد میں انہیں 9 اگست 1953 کو معزول کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ 1975 میں وہ تاہم دوبارہ اقتدار میں آگئے اور انہیں وزارت اعلیٰ کی کرسی سونپ دی گئی۔ اس سے قبل ریاست میں وزیر اعظم اور صدر ریاست کے عہدے ختم کئے گئے تھے۔

قبل ازیں آج صبح جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو دوبارہ اپنی تنظیم نیشنل کانفرنس کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ فاروق عبداللہ کے مقابلے میں کوئی دوسرا امیدوار نہیں تھا اس لیے وہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ یہ انتخاب سرینگر میں پارٹی کے بانی شیخ عبداللہ کے 117ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کے مزار واقع حضرت بل میں ہوا۔ اس تقریب میں پارٹی کے سینئر لیڈران اور ارکان نے شرکت کی اور نئے صدر کو منتخب کیا۔ قابل ذکر ہے کہ 88 برس کے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گزشتہ ہفتے صدر کے عہدے سے اسعفتی دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ صدر انتخاب کے لئے کھڑے نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Dec 5, 2022, 2:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.