ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سماجی کارکن اور کانگریس رہنما الطاف ملک نے بتایا کہ وادی کشمیر میں مسلسل موسلادھار بارش کے سبب باعات کو بھاری نقصان ہوا ہے کیونکہ جگہ جگہ پانی جمع ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ' اس وقت وادی کشمیر میں موسم بہار شروع ہوا ہے اور کسانوں نے اپنے باغوں کو کھاد اور ادوایات کا چھڑکاؤ کیا تھا اور ان بارشوں کے سبب سب ضائع ہوا جب کی اس وقت باغوں میں غنچے اور شگوفے نکل آے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ' ہمارے سوپور کو ایپل ٹاون کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کے ساتھ کافی کسان اور فوڑٹ گروورس منسلک ہے اور موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپیل انڈسٹری زوال پذیر ہوئ کے دہانے پر ہے۔
آخر پر انہوں نے انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے گزارش کی کہ وہ کسانوں کو کے سی سی قرضہ معاف کیا جائے اور ساتھ ہی ساتھ چھ مہینوں کا راشن مفت فراہم کیا جائے۔