رامبن: مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کے سب ڈویژن ہیڈکوارٹر رامسو میں سول سوسائٹی رامسو کنٹریکٹر ایسوسی ایشن رامسو اور ہمالین کیو آر ٹی کی جانب بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئرمین کی معیاد ختم ہونے پر الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تمام معزز شہریوں , سوسائٹی , کنٹریکٹر ایسوسیشن و ہمالین کیو آر ٹی نے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئرمین سرپنچ پنچوں کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں علاقے کی مجموعی ترقی کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کیا۔ وہیں محمد شفیق کٹوچ کی بہترین و ایماندارانہ کام کاج پر خوب ستائش کی۔ مقررین نے ان سے اپیل کی کے آنے والے دنوں میں بھی وہ عوام کی نمائندگی ہر محاذ پر کریں ۔
یہ بھی پڑھیں:انفارمیشن ٹکنالوجی کی کمشنر سیکریٹری پریرنا پوری نے بڈگام میں عوامی دربار کی صدارت کی
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد شفیق کٹوچ بلاک رامسو کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات اعادہ بھی کیا کہ وہ آج کے بعد بھی عوام کے خدمت کیلیے پیش پیش رہے۔مقامی باشندوں نے الوادعی تقریب کے انعقاد کو لے کر خوشی کا اظہار کیا۔ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ پہلے عہدے پر تھے انہوں نے اپنی ذمہ داری اچھی طرح سے نبھائی۔امید کرتے ہیں آنے والے لوگ بھی اپنی اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح سے نبھانے کی کوشش کریں گے۔