جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع انتظامیہ کی جانب سے آج سبکدوش ہونے والے (ریٹائرڈ) سرکاری افسران کے لئے ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہ الوداعی تقریب فیاض احمد شیخ اور مشتاق احمد کے سبکدوشی کے سلسلہ میں منعقد کی گئی جو 28 فروری 2021 کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلاننگ افسر اور نائب تحصیلدار کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوں گے۔
اس تقریب کا انعقاد ڈی سی دفتر میں کیا گیا جس کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ انشول گرگ نے کی۔
مزید پڑھیں:
فوجی اہلکاروں کو شجاعت کے لیے اعزاز سے نوازا گیا
تقریب کے آخر میں دونوں ملازمین کو عزت اور وقار کے ساتھ الوداع کیا گیا جس کے بعد مذکورہ ملازمین نے عزت افزائی کے لئے تمام ضلع افسران کا شکریہ ادا کیا۔