ETV Bharat / state

Farewel Programme For Retired SSP In Kishtwar شفقت حسین بھٹ کے سبکدوشی پرالوداعی تقریب

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 6:32 PM IST

کشتواڑ کے لوگوں نے سبکدوش ہونے والے ایس ایس پی شفقت حسین بھٹ کو گرمجوشی کے ساتھ الوادع کیا وہیں ضلع کے نئے ایس ایس پی خلیل پسوال کا چارج سنبھالنے پر والہانہ استقبال کیا۔Farewel Programme For Retired SSP

شفقت حسین بھٹ کے سبکدوشی پرالوداعی تقریب

کشتواڑ:جموں کے کشتواڑ ضلع کے لوگوں نے ایس ایس پی کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے شفقت حسین بھٹ کو والہانہ انداز میں الوداع کیا اور ان کی خدمات کا کھل کر اعتراف بھی کیا۔

ضلع انتظامیہ نے سبکدوش ہونے والے ایس ایس پی شفقت حسین بھٹ کے تبادلے اور خلیل پسوال کے بطور نئے ایس ایس پی کشتواڑ کا چارج سنبھالنے پر ڈاک بنگلو کشتواڑ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر کشٹواڑ ڈاکٹر دیونش یادیو نے سبکدوش ہونے والے ایس ایس پی ان کے دور میں ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے میں تعاؤن اور تال میل کی تعریف کی۔

ڈی سی نے نشہ مکت، جرائم سے نمٹنے، کوروناوائرس کے منحوس دور میں عوام کی خدمات اور دیگر شعبوں میں شاندار کام کامظاہرہ کرنے پر ان کی تعریف کی۔ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔

کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سبکدوش ریٹائرڈ ایس ایس پی نے اپنی پوری ایمانداری اور صلاحیت کے ساتھ پولیس ٹیم کی قیادت کی۔ انہیں ضلع میں ان کی عاجزی اور عوام دوست طرز عمل کے لئے یاد رکھا جائے گا۔ لوگوں نے نئے ایس ایس پی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی رہنمائی میں تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ سیول اور پولیس انتظامیہ دونوں ضلع میں مربوط انداز میں کام کرتے رہیں۔ اے ڈی ڈی سی کشوری لال شرما سمیت دیگر افسران نے نئے اور سبکدوش ہونے والے ایس ایس پیز کو نیک خواہشات پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں:Budgam Pani Smiti Sammelan بڈگام میں پانی سمیتی سمیلن کا انعقاد

الوادعی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی شفقت بھٹ نے کہا کہ کشتواڑ کی عوام نے پولیس کو بہت تعاون دیا اور امن بھائی چارے کو قائم رکھنے، ضلع کو نشہ مکت بنانے میں ہماری بھر پور مدد کی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.