زرائع کے مطابق خاتون کو آپریشن کے بعد جس وارڈ میں رکھا گیا تھا وہاں سے ایک مثبت کیس سامنے آنے کے بعد انتظامیہ کی سرویلانس ٹیم نے اس فیملی کا پتہ لگایا ہے جس کے بعد سات افراد کو ہوم قرنطینہ رکھا گیا۔
ادھر اس واقعے کے فوراً بعد تمام بستی میں اضطراب پیدا ہوا ہے تاہم بلاک میڈیکل آفیسر ترال بشیر احمد ملک نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہےتاہم لوگوں کو احتیاط سے کام لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ سب ڈسٹرکٹ ترال میں اب تک کورونا وائرس کا کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے جسکی وجہ سے انتظامیہ زیادہ احتیاط سے کام لی رہے ہیں۔