ڈوڈہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقوں میں آنکھوں کے فلو کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ آنکھوں کی تکلیف کی وجہ سے ضلع کے ہسپتالوں میں آنے والے لوگوں کی تعداد میں اچانک سے اضافہ ہوا ہے۔ مریضوں میں بچے اور بالغ افراد شامل ہیں۔ اگست کے مہینے کے دوران میڈیکل کالج اسپتال ڈوڈہ میں ڈاکٹروں نے 155 کیسز کا پتہ لگایا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان دنوں ضلع میں آنکھوں کے فلو کی بیماری میں معمولی اضافہ ہوا ہے تاہم گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ سرکاری میڈیکل کالج ڈوڈہ میں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کافی ڈاکٹر اور ادویات موجود ہیں، ڈاکٹروں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ عام تولیے استعمال کرنے اور متاثرہ افراد سے مصافحہ کرنے کا خیال رکھیں۔
میڈیکل کالج ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ افواہیں درست نہیں کہ آنکھوں میں نزلہ زکام ایک نئی بیماری ہے، پہلے بھی ایو فلو کے کیسز سامنے آئے تھے لیکن ان دنوں مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Mission Indradhanush Vaccination پونچھ میں مشن اندرادھنش کے زیر اہتمام ویکسینیشن مہم کا آغاز
انہوں نے مزید کہاکہ لوگوں کو اس بیماری سے بچنے کے لئے احتیاط برتنا ضروری ہے۔اس بیماری میں مبتلا شخص،نوجوان اور بچوں سے تھوڑی دوری بنا کر رکھے اس سے اس بیماری سے بچنے میں مدد ملے گی۔احتیاط برتنے سے سب کچھ ٹھیک ہو سکتا ہے ۔