ETV Bharat / state

جموں بس اسٹینڈ سے دھماکہ خیز مواد برآمد

پلوامہ خودکش حملے کی دوسری برسی کے موقع پر اتوار کے روز پرہجوم جنرل بس اسٹینڈ کے قریب سات کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔

جموں بس اسٹینڈ سے دھماکہ خیز مواد برآمد
جموں بس اسٹینڈ سے دھماکہ خیز مواد برآمد
author img

By

Published : Feb 14, 2021, 2:21 PM IST

Updated : Feb 14, 2021, 3:58 PM IST

جموں بس اسٹینڈ پر سکیورٹی فورسز نے دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ہے جس کے فوری بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے قومی شاہراہ پر حملے کے خطرے کے بارے میں متنبہ کیا تھا لہذا سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کے کسی بھی قافلے کو شاہراہ پر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر جموں پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کی ایک ٹیم نے جموں بس اڈے میں ایک تلاشی آپریشن کے دوران 7 کلو وزنی آئی ای ڈی بر آمد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی بر وقت کارروائی سے ایک بڑی مصیبت کو رونما ہونے سے روکا گیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج کے دن 2019 میں پلوامہ خودکش حملے میں ہلاک ہوئے جوانوں کو یاد کیا جارہا ہے۔ اس خودکش حملے میں 40 سے زیادہ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ یہ حملہ پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک کشمیری نوجوان عادل احمد ڈار نے سرانجام دیا تھا۔ گذشتہ کئی دہائیوں میں سکیورٹی فورسز کے خلاف ہونے والا یہ شدید ترین حملہ تھا۔

Last Updated : Feb 14, 2021, 3:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.