اس موقع پر فوج نے اسکولی بچو ں کے لیے جنگ میں استعمال ہونے والے جنگی ہتھیاروں کی بھی نمائش کی۔
اس کے علاوہ پا کستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے دوران جن ہتھیارو ں کا استعمال کیا گیا ان کی بھی نمائش کی گئی۔
اس دوران فوجی افسران نے اسکولی بچوں سے کہا کہ فائرنگ کے دوران اگر کوئی مارٹر شیل ان کے پاس لگتا ہے تو اپنی جان بچانے کے لیے زمین پر لیٹ جانا چاہیے۔اس طرح سے وہ اپنی جان بچاسکتے ہیں۔