یہ تصادم اونتی پورہ سے متصل سیل نامی گاؤں میں ہوا جہاں فوج کی راشٹریہ رائفلز اور پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر محاصرہ کیا۔
محاصرے کے بعد طرفین کے درمیان گولی باری کا تبادلہ ہوا جس میں کم از کم ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا۔
ہلاک شدہ عسکریت پسند کی شناخت شاہد احمد کے طور ہوئی ہے جسکے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ صرف ایک ہفتہ قبل لشکر طیبہ تنظیم میں شامل ہوا تھا۔
بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک شدہ عسکریت پسند کا تعلق آر ونی گاؤں کے ساتھ تھا جو جنوبی ضلع کولگام میں واقع ہے۔
آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں محاصرہ جاری تھا۔