سرینگر: مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی راجدہانی سرینگر میں آج بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے نیشنلسٹ پیوپلز فرنٹ کے سابق نائب صدر طاریق احمد راتھر نے پارٹی کارکنان کے ساتھ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کے بعد کہاکہ دفعہ 370 اور 35A کی بحالی تک جدو جہد تک جاری رہے گی۔ طاریق احمد راتھر نے کہا کہ پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی میں آنے کی وجہ موجودہ دور میں اگر کوئی کشمیریوں کی بات کرتی ہے وہ صرف اور صرف محبوبہ مفتی ہیں۔ان کے علاوہ کوئی بھی کشمیریوں کی بات نہیں کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ محبوبہ مفتی سرکار کی غلط پالیسیوں کے خلاف بات کرتی ہیں۔وہ زمینی سطح پر سیاست کرتے ہیں اور عوام کے حق کی بات کرتی ہیں۔اسی وجہ سے ہی ان کی پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران آخر پر محبوبہ مفتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب تک ہماری بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ سرکار تھی ہم نے بی جے پی کو کوئی بھی من مانے کرنے نہیں دی۔ اپنے دور حکومت کا ذکر کرتے ہوے محبوبہ مفتی نے کہاکہ ہم نے بی جے پی کو ہاتھوں سے باندھ رکھا تھا۔اس دوران مجھے اپنی حکومت گنوانی پڑی۔
یہ بھی پڑھیں:Farooq Abdullah سپریم کورٹ کو متنازعہ نہ بنایا جائے، یہ انصاف کی آخری امید ہے: فاروق عبداللہ
محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر میں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہاں ہاں میں ملاتی تو شاید میں اب بھی وزیر اعلیٰ ہوتی مگر میں نے ایسا نہیں کیا کینونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سوچ ہندو پالیسی ہے۔