ETV Bharat / state

'مودی کی فون کال سے سب تھر تھراتے ہیں'

author img

By

Published : Oct 20, 2019, 7:43 PM IST

Updated : Oct 20, 2019, 10:38 PM IST

کشمیر میں جہاں مسلسل ہڑتال کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی کے  قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے مقامی ٹیگور ہال میں پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں سے خطاب کیا۔

رام مادھو

اس موقع پر پارٹی کے کارکنان قوالی پر جھومتے ہوئے بھی نظر آئے۔

'مودی کی فون کال سے سب تھر تھراتے ہیں'

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ وزیراعظم نریندری سے سب ڈرتے ہیں ، آپ کو کسی سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ایک فون کال سے سب تھر تھرانے لگتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ دو مہینوں میں کوئی بھی ہلاکت پیش نہیں آئی ہے، کیوں کہ عوام امن اور امان میں یقین رکھتی ہے۔

پاکستان اور کشمیر کی سیاسی جماعتوں پر تنقیدکرتے ہوئے رام مادھو نے کہا کہ پاکستان ، نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما عوام کو گمراہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ مگر عوام کو ان کے مطالبوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ عوام ترقی اور امن چاہتی ہے۔

رام مادھو کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کی بہبودگی دفعہ 370 منسوخی کے بعد ہی ممکن ہے۔
انہوں نے حذب مخالف جماعتوں کے رہنماؤں کو ترقی کے معاملات پر سیاست کرنے کی تلقین کی۔

بی جے پی کے سکریٹری نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ملک سے بدعنوانی ختم ہو رہی ہے، ویسے ہی کشمیر سے بھی ختم ہوگی۔ کشمیری عوام کا حق کوئی نہیں سلب کرے گا۔ آپ کی نوکریاں یہیں رہیں گی اور مزید نوکریاں بھی فراہم کی جائیں گی۔
تقریب کے بعد پارٹی کارکنان نے بھی ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے رام مادھو کی تقریر کی حمایت کی۔
سری نگر میں بھارتی جنتا پارٹی کی دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پہلی بڑی تقریب تھی اور اس سے قبل رام مادھو نے 2 اگست 2019 کو پریس کانفرنس کی تھی۔

Last Updated : Oct 20, 2019, 10:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.