ETV Bharat / state

تاریگامی کا درماندہ طلبا کی فوری گھر واپسی یقینی بنانے کا مطالبہ - تاریگامی کا درماندہ طلبا کی فوری گھر واپسی یقینی بنانے کا مطالب

موصوف رہنما نے کہا ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ دو ماہ سے پھنسے ان طلبا کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے اور وہ خوف و تشوش کے ماحول میں رہ رہے ہیں۔

تاریگامی کا درماندہ طلبا کی فوری گھر واپسی یقینی بنانے کا مطالبہ

author img

By

Published : May 15, 2020, 7:24 PM IST

سی پی آئی (ایم) کے سینئیر رہنما محمد یسف تاریگامی نے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو کے نام جموں وکشمیر کے ملک کی مختلف ریاستوں اور بیرون ملک پھنسے طلبا کی گھر واپسی کے لئے ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔

مکتوب میں کہا گیا ہے: 'جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے کافی تعداد میں طلبا ملک کی مختلف ریاستوں جیسے حیدرآباد، چنئی، گجرات، جے پور اور کیرلا وغیرہ میں اور بیرون ملک گذشتہ دو ماہ سے درماندہ ہیں جو خوف کے ماحول میں رہ رہے ہیں اور ان کے گھر والے بھی پریشان حال ہیں'۔

تاریگامی کا کہنا ہے کہ یہ طلبا گھر واپس آنا چاہتے ہیں لیکن پابندیوں کی وجہ سے از خود سفر نہیں کرپارہے ہیں۔ انہوں نے مکتوب میں کہا ہے کہ تعلیمی ادارے بند ہونے کی وجہ سے ان طلبا کو بے پناہ مالی مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

موصوف نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ اولین فرصت میں ان طلبا کی وطن واپسی کے لئے اقدام کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.