گاندربل:وکلپ سنٹر گاندربل کی طرف سے ڈگری کالج گاندربل میں چھ روزہ انٹر پرینیورشپ ڈیولپمنٹ ورکشاپ اختتام پزیر ہوا۔ ڈپٹی کمشنر گاندربل، شیام بیر نے اختتامی تقریب پر VIKALP سینٹر کا دورہ کیا۔
اس ورک شاپ کا اہتمام ضروری کاروباری مہارتوں کے ساتھ کالج پاس آؤٹ کو با اختیار بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں ڈی سی اور شرکاء کے درمیان ایک انٹرایکٹوسیشن بھی ہوا۔ اس میں دونوں طرف سے قیمتی تجربات کا ذکر کیا گیا۔ اس تقریب کے دوران ڈی سی نے ورکشاپ کے دوران شرکاء کی لگن اور جوش و جذبے کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ یوتھ ڈے کے موقع پراننت ناگ میں تقریب کا اہتمام
انہوں نے خود روزگار اور ترقی کی اہمیت پر زور دیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی نئی مہارتوں کو اپنے کاروبار قائم کرنے کے لیے استعمال کریں۔ اپنے خطاب میں، ڈی سی نے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کمیونٹی کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے انٹر پرینیورشپ پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے ابھرتے ہوئے تاجر افراد کی مدد کے لیے ضلعی انتظامیہ پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا مستقبل میں بھی ایس طرح کے پروگرام کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔