ETV Bharat / state

ضلع ہسپتال پونچھ کے سامنے یکطرفہ راستہ بحال کیا گیا - ضلع ہسپتال پونچھ

ضلع ترقیاتی افسر پونچھ کے حکم پر میونسپل کارپوریشن نے ضلع ہسپتال کے سامنے موجود غیر قانونی تجاوزات کو مکمل طور پر مسمار کر کے ایک جانب کے راستے کو مسافروں کے لیے بحال کر دیا۔

encroachment
encroachment
author img

By

Published : Apr 9, 2021, 1:28 PM IST

گذشتہ طویل مدت سے ہسپتال کے مرکزی راستہ پر جام لگا رہتا تھا۔ کسی بھی ہنگامی حالات میں مثلاً ایل او سی پر فائرنگ میں زخمیوں یا کسی حادثہ کے بعد علاج کے لیے ضلع ہسپتال میں مریضوں کا وقت پر پہنچنا مشکل ہو جاتا تھا۔ اکثر اس سڑک پر جام لگ جاتا تھا اور مریض کی جان کو خطرہ لاحق ہو جاتا تھا یا پھر کئی مریضوں کو اپنی زندگی سے بھی دھونا پڑا۔

ضلع ہسپتال پونچھ کے سامنے یکطرفہ راستہ بحال کیا گیا

قبل ازیں کئی بار سڑک پر آمد و رفت بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ تاہم گذشتہ روز ضلع ترقیاتی افسر اندرجیت کے حکم پر نائب تحصیل دار اور میونیسپل کارپوریشن کی قیادت میں پولیس کے تعاون سے میونسپل کارپوریشن پونچھ نے ضلع ہسپتال سے لے کر آرا چیک تک لوگوں کی جانب سے کئے گئے تجاوزات کو جے سی بی کے ذریعہ منہدم کر دیا۔

افسران نے بتایا کہ گذشتہ کافی دنوں سے اس سڑک پر جام کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے آج سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ اب دونوں طرف کی سڑکوں پر آمد و رفت کی سہولت دستیاب ہوگی۔

عام لوگوں نے افسران کے اس اقدام کی ستائش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.