جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے شگن پورہ علاقے میں دوران شب مسلح تصادم آرائی شروع ہوئی ہے جو ابھی بھی جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق شگن پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فوج 34 آرآر، سی آر پی ایف اور پولیس کے اسپیشل گروپ نے مشترکہ طور پر گزشتہ رات گاؤں کو محاصرے میں لیا تھا اور تلاشی کارروائی شروع کی تھی۔
تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد دو طرفہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق گاؤں میں دو سے تین عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔
واضح رہے کہ وادی میں رواں سال اب تک 138 شدت پسند ہلاک کیے گئے ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔