سرینگر کے نواکدل میں تصادم، ایک عسکریت پسند ہلاک - جموں و کشمیر کے سرینگر کے نوا کدل
جموں و کشمیر کے سرینگر کے نوا کدل علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع ہوا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک اور دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
سرینگر کے نواکدل میں تصادم
پولیس ذراٸع کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد جموں و کشمیر پولیس سی آر پی ایف اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارواٸی شروع کر دی۔
تلاشی کارواٸی کے دوران عسکریت پسندوں نے فاٸرنگ شروع کر دی جس کے بعد تصادم شروع ہوا۔ تصادم میں 2 سیکیورٹی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ ایک عسکریت پسند کو مار گرایا ہے۔ ہلاک شدہ عسکریت پسند کی ابھی تک شناخت نہیں ہو پائی ہے۔
تصادم شروع ہوتے ہی ضلع میں انٹرنیٹ اور وائس کالنگ خدمات معطل کر دی گئی ہے۔
علاقے میں 2 سے تین عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک تصادم جاری ہے۔
پولیس ذراٸع کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد جموں و کشمیر پولیس سی آر پی ایف اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارواٸی شروع کر دی۔
Last Updated : May 19, 2020, 1:39 PM IST