ETV Bharat / state

سوپور میں ملازمین کا احتجاج - protest in Sopore

ملازمین کا کہنا ہے کہ 'ہم گزشتہ سات برسوں سے محکمہ کے لیے کام کر رہے ہیں لیکن ابھی تک حکومت نے کسی ملازم کو مستقل نہیں کیا ہے۔'

author img

By

Published : Sep 7, 2020, 5:45 PM IST

مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں آج محکمۂ بجلی کے عارضی ملازمین نے حکومت اور ضلع انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کیا۔

انہوں نے یہ احتجاج اس لیے کیا کیونکہ ان کو پچھلے چند مہینوں سے تنخواہ نہیں مل رہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی ملازمین کا کہنا ہے کہ 'ہم پچھلے سات برسوں سے محکمہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں لیکن آج تک حکومت نے ان لوگوں کو مستقل نہیں کیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ملازمین محکمہ کے لیے دن رات کام کرتے ہیں اور ہم اپنی زندگی داؤ پر لگاتے ہیں اور بدلے میں لوگوں کو سرکار کی طرف سے کچھ نہیں ملتا۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'وہ ملازمین جن کی کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوئی ہے اور جن کے بدلے ان کے بچوں کو کام پر لگایا گیا ہے۔ ان کو بھی کئی مہینوں سے تنخواہ نہیں دی گئی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'سرکار اور ضلع انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ ہماری مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کو حل کریں تاکہ ہمیں مزید مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.