ETV Bharat / state

پی ڈی ڈی کی نجکاری کے خلاف ملازمین کا شدید احتجاج - privatization

جموں و کشمیر کے سرینگر میں پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کے ملازمین نے محکمے کی مجوزہ نجیکاری (پرائیوٹائیزیشن) کے خلاف احتجاج کیا۔

پی ڈی ڈی کی نجکاری کے خلاف ملازمین کا شدید احتجاج
author img

By

Published : Sep 11, 2019, 8:26 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 6:42 AM IST

سرینگر میں محکمہ پی ڈی ڈی کے ہیڈکوارٹر پر جمع ہو کر پی ڈی ڈی سے وابستہ درجنوں ملازمین نے گورنر انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

پی ڈی ڈی کی نجکاری کے خلاف ملازمین کا شدید احتجاج

انکا کہنا تھا کہ ’’ملازمین یک زبان ہوکر محکمے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ہیں اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔‘‘

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ ’’اس سے قبل بھی سابقہ حکومتوں نے محکمہ کی نجکاری کی کوششیں کی تھیں جس کے خلاف ملازمین نے متحد ہوکر احتجاج کیا تھا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اُس وقت احتجاج کے بعد سرکار نے محکمہ کی نجکاری کے مجوزہ فیصلے کو واپس لیا تھا جس کا تحریری طور ہمارے پاس ثبوت بھی ہے۔‘‘

احتجاجی ملازمین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’خفیہ طور سے نجکاری کا عمل شروع ہو چکا ہے اور ٹینڈر بھی جاری کیے گئے ہیں۔‘‘

پی ڈی ڈی احتجاجی ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ ’’اگر محکمہ کی نجکاری کی گئی تو مستقل و یومیہ اجرت پر کام کر رہے ملازمین یکجا طور پر سرکار کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔‘‘

Intro:Body:

jlgjj

Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 6:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.