ETV Bharat / state

Emergency Ambulance Service In Anantnag اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں108 ایمرجنسی ایمبولینس سروس شروع

author img

By

Published : Feb 6, 2023, 8:56 PM IST

ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں ایک خصوصی تقریب کے دوران آج 108 ایمرجنسی ایمبولینس کی خدمات بحال کی گئی ۔انتظامیہ نے کہاکہ اس سے عام لوگوں کو فائدہ ہوگا۔لوگوں کی پرئشانیاں کم ہو جائیں گی۔انتظامیہ نے لوگوں سے سروس سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔Emergency Ambulance Service Start In Anantnag

اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں108 ایمرجنسی ایمبولینس سروس شروع

اننت ناگ :جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ہیڈکوارٹر سے تقریبا 45 کیلو میٹر دوری پر واقع ویری ناگ علاقے میں ایک ایمرجنسی ایمبولینس خدمات کی شروعات کی گئی۔

اس سلسلے میں پی ایچ سی ویری ناگ میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیر رہنما محمد رفیق وانی مہمان خصوصی تھے ۔ان کے کے ہمراہ پنکا ملک کے علاوہ پارٹی کے دیگر لیڈران بھی موجود رہے۔

اس موقع پر رفیق وانی نے ایمرجنسی ایمبولینس کو ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رفیق وانی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ لوگوں کو مشکلات اور پریشانیوں سے نجات دلانے کے لئے زمینی سطح پر کام کریں۔ آج وزیراعظم کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ضلع اننت ناگ کے لئے کا 12 ایمرجنسی ایمبولینس عوامی خدمات کی شروعات کی۔اس سے مقامی باشندوں کی پریشانیاں کم ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Land Eviction in Kokernag: کوکرناگ میں انہدامی کارروائی

انہوں نے علاقے کے مختلف عوامی وفود سے ملاقات کی اور ان کے جائز مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 108 پر کال کرنے سے ایمرجنسی ایمبولینس کی خدمات حاصل ہوگی۔مریضوں کو دور دراز کے ہسپتالوں تک لے جانے میں اب زیادہ پریشانی نہیں ہو سکتی ہے۔لوگوں کے ایمرجنسی ایمبولینس خدمات کی بحالی بے حد ضروری تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.