ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: گنڈبون علاقے میں بجلی کی لٹکتی تاروں کا خطرہ

author img

By

Published : Mar 14, 2021, 8:04 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گنڈ بون علاقے میں بجلی کی لٹکتی تاروں سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔

علاقے میں بجلی کی ترسیلی لائنیں درختوں اور بوسیدہ کھمبوں پر لٹکائی گئی ہیں۔ اس کی وجہ سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ بجلی بل وقت پر ادا کرتے ہیں۔ اس کے باوجود علاقے میں محکمہ بجلی کی جانب سے انہیں نظر انداز کیا جاتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں بجلی کے کھمبوں کی اشد ضرورت ہے۔ ساتھ ہی ترسیلی لائنوں کو بھی بہتر طریقے سے بچھائے جانے کی ضرورت ہے۔

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پی ڈی ڈی کے ملازمین صرف بجلی بلوں دینے کے لیے ہی اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔ تاہم اس کے بعد کبھی بھی بجلی سے متعلق پیدا شدہ مسائل کے حل کے لیے مذکورہ علاقے میں قدم نہیں رکھتے۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں بجلی کی تاریں ہر گلی کوچہ میں درختوں پر لٹکتی دکھائی دیتی ہیں جس سے راہ چلتے لوگوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی جانی نقصان کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقے میں بجلی کے کھمبوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.