پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پانچ سال بعد گوردوارہ پربندھک کمیٹی کا انتخابات عمل میں آیا جس میں پلوامہ کے سیدپورہ سے تعلق رکھنے والے مشہور سنگھ کو گوردوارہ پربندھک کمیٹی کا سربراہ منتخب کیا گیا اور ترال علاقے سے وابستہ 10 افراد کو کمیٹی کا ممبر نامزد کیا گیا۔ Election of Gurudwara Prabandhak Committee
انتخاب کے بعد ترال علاقے سے تعلق رکھنے والے گرودوارا کے ممبر گنجدر سنگھ نے کہا کہ وہ سکھ کمیونٹی کے لئے محنت سے کام کریں گے اور مسلمانوں کے ساتھ اچھی تعلقات قائم رکھنے کی کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں:
وہیں گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے نو منتخب سربراہ مشہور سنگھ نے تمام ووٹروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سکھ کیمٹی کی فلاح و بہبود کے لیے وہ ہمیشہ کام کریں گے اور سکھ سماج نے جس کام کے لیے ان کا انتخاب کیا ہے، اس پر کھرا اترنے کی کوشش کریں گے۔