مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں و کشمیر کے سرینگر قومی شاہراہ پر گزشتہ شام مسافر بردار گاڑی دریا چناب میں گرگئی، جس میں بیٹھے ہوئے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
لاپتہ ڈرائیور سمیت مسافروں کی شناخت کرکے بازیاب کرنے کی کوشش جاری ہے۔
واضح رہے کہ لاپتہ ہوئے مسافروں میں چار پولیس اہکار دو مقامی شہری ایک ریلوے کا ملازم اور ایک ڈرائیور شامل ہے۔
چناب میں لاپتہ مسافروں کی شناخت ہیڈکانسٹبل پولیس ذرائع کے مطابق محمد لطیف ولد عبدالسلام ساکنہ ڈورو اننت ناگ، حال ہی میں تعینات 7ویں بٹالیئن ای ار پی چھنی جموں، کانٹیبل عاشو حسین ولد محمد یاسین گنائی ساکنہ چاڈورہ بڈگام آی ار پی 16 بٹالین رامبن، کانسٹیبل الطاف حسین ولد عبدال کبیر ساکنہ شیرپورہ پٹن اننت ناگ ای ار پی 16 بٹالین رامبن، کانسٹیبل حفیظ احمد ولد ساکنہ اکھنور جموں ای ار پی 16 بٹالین رامبن، ڈرائیور اجے کمار ولد تارہ چند ساکنہ پونی ریاسی، کلجیت سنگھ بالی ولد نیک سنگھ بالی شیشن دیوی زوجہ نیک سنگھ بالی ساکنان اکھڑہال رامبن، ارون گپتا ولد جگ نارائن ساکنہ روٹس بہار ملازم ارکان ریلوے سرینگر جبکہ کانسٹیبل معراج الدین ولد غلام محی الدین ساکنہ چندرگام اونتی پورہ سرینگر ای ار پی 7ویں بٹالیئن جموں حادثہ کے دوران دریا کنارے زندہ بچ گیا تھا۔
واضح رہے گزشتہ شام رامبن کے نزدیک مہیاڑ کے مقام مسافر بردار ٹیمپو ٹریولر جموں سے رامبن کی طرف آرہا تھا کہ قریب ساڑھے چار بجے شاہراہ سے پھسل کر دریائے چباب میں جاگرا۔