اس جلوس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شمولیت کی جن کے نعروں سے ضلع پونچھ گونجنے لگا۔ مختلف مساجد سے بھی جلوسِ محمدی صلى الله عليه وسلم برآمد کیے گیے۔
اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے عید میلادالنبی کی لوگوں کو مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ جن کی مناسبت سے یہ تقریب منعقد ہوئی ہے، وہ ذات اخلاق کے علمبردار ہیں اور جس اسلام کا انہوں نے پرچار کیا وہ ہمیشہ امن و سکون، محبت، بھائی چارہ اور عدم رواداری کا درس دیتا ہے۔
اس موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گیے تھے تاکہ کوئی بھی ناخؤشگوار واقع پیش نہ آسکے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے علماء اور عوام کا شکریہ اداکیا کہ جنہوں نے برسوں کی ہندو مسلم سکھ اتحاد کو قائم رکھا ۔اس موقع پر علماء کرام نے بھی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے عوام کو تفصیلات بتائیں اور اسوہ رسول کو پیش کیا۔