ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، منافع خوروں پر کاروائی شروع - Jammu and Kashmir news

اننت ناگ میں گزشتہ دنوں ای ٹی وی بھارت نے منافع خوری سے پریشان لوگوں کی روداد انتظامیہ تک پہنچائی تھی جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور منافع خوروں کی شناخت کے لیے مہم شروع کی گئی۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر
ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر
author img

By

Published : Apr 20, 2021, 12:31 PM IST

Updated : Apr 20, 2021, 3:52 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں گزشتہ دنوں ای ٹی وی بھارت نے منافع خوری سے پریشان لوگوں کی روداد انتظامیہ تک پہنچائی تھی اور اس خبر کو کافی اہتمام سے شائع کیا تھا۔ خبر کی اشاعت کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور منافع خوروں کی شناخت کے لیے مہم شروع کی گئی۔

اسی کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے تحصیلدار اننت ناگ کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی۔ جس نے بازاروں میں چیکنگ کی۔

اس دوران چیکنگ ٹیم نے دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکاندار ریٹ لسٹ کے مطابق عام لوگوں کو سامان فروخت کریں۔

چیکنگ ٹیم نے بلیک مارکیٹنگ اور ذخیزہ اندوزی میں ملوث دیگر دکانداروں سے چھ ہزار روپے کا جرمانہ بھی وصول کیا۔

ویڈیو

اس کارروائی کے بعد عام لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ای ٹی وی بھارت اس طرح کے معاملات میں اہم کردار ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ اس چیکنگ کا مقصد بلیک مارکیٹنگ کو روکنا، اشیائے ضروریہ کو مناسب قیمتوں پر فروخت کرانا اور منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے دکانداروں پر نظر رکھنا تھا۔

Last Updated : Apr 20, 2021, 3:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.